مہران یونیورسٹی میں تدریس و تحقیق کا بہترین ماحول ہے، طلبہ و طالبات فائدہ اٹھائیں اور عملی زندگی میں کامیاب شہری بنیں، وائس چانسلر مہران یونیورسٹی

پیر 4 نومبر 2019 23:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم عقیلی نے کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی میں تدریس و تحقیق کا بہترین ماحول موجود ہے، طلبہ و طالبات اس سے فائدہ اٹھائیں اور عملی زندگی میں کامیاب شہری بنیں ۔ وہ یونیورسٹی کے نئے بیج 19کے طلبہ اور شعبہ سول انجینئرنگ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبہ کا حق ہے تاہم وہ اپنے اوقات کار اور معمولات کو اس طرح ترتیب دیں کہ ایک اچھے طالب علم بن کر اپنا مقام بناسکیں، یہ تصور نہیں ہونا چاہیئے کہ ہم نوکری کرنے کے لئے علم حاصل کررہے ہیں بلکہ ہمیں خود نوکریاں تقسیم کرنے والا بننا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے مضمون میں مہارت اور تحقیق کرنی چاہیے۔ اس موقع پر شعبہ سول انجینئر نگ کے سربراہ ڈاکٹر انیل کمار نے بھی خطاب کیا -

متعلقہ عنوان :