دبئی میں ماہانہ 15سو درہم تنخواہ والے بھارتی شہری نے ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی

28سالہ بھارتی شہری سرینو نائر نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی ایک لاٹری کی قرعہ اندازی میں 1.5کروڑ درہم جیت لیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 4 نومبر 2019 21:08

دبئی میں ماہانہ 15سو درہم تنخواہ والے بھارتی شہری نے ڈیڑھ کروڑ درہم ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04نومبر2019ء) دبئی میں ماہانہ 15سو درہم تنخواہ پانے والے بھارتی شہری نے ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ بھارتی شہری سرینو نائر نے گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی ایک لاٹری کی قرعہ اندازی میں 1.5کروڑ درہم جیت لیے ہیں۔ بھارتی شہری سرینو نائر ایک پرائیویٹ کمپنی میں ٹیکنیشن کی نوکری کرتا تھا اس نے 3 نومبر بروز اتوار ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی تازہ ترین قرعہ اندازی میں 15 ملین درہم جیت لیے۔

سرینو نائر نے اپنی کمپنی میں 21 دیگر ساتھیوں کے ساتھ ٹکٹ بانٹ لیا ہے۔ دراصل سرینو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 500درہم والی ٹکت خریدی تھی جس میں سے 25درہم اس نے ادا کیے تھے اور اب معاہدے کے مطابق اس نے 5فیصد رقم رکھ لی ہے جو کہ 7لاکھ50ہزار درہم بنتی ہے۔

(جاری ہے)

جب سرینو سے رابطہ کیا گیا تو اس نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کہوں۔

مجھے معلوم نہیں ہے کہ میں نے کتنی رقم حاصل کی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے اپنے ٹکٹ کے لئے 25 درہم ادا کیا تھا اور مجھے جیتنے والی رقم کا اسی حصہ میں حصہ ملے گا۔ اس نے مزید کہا کہ ’’میرا موبائل مسلسل بج رہا ہے۔ مجھے یہ سوچنے کا وقت نہیں ملا ہے کہ میں اس ساری رقم سے کیا کروں گا۔ میں بھارت میں کیریلا کے علاقے میں ایک مکان بنا رہا تھا اور اسے روک دیا گیا کیوں کہ میرے پاس اس کے لیے رقم نہیں تھی۔

اب میں اسے مکمل کروں گا‘‘۔ سرینو نے بتایا کہ ابھی اس کی شادی نہیں ہوئی اور اس کے والدین بھارت میں رہتے ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کا خاندان بہت غریب ہے۔ سرینو انگریزی بھی نہیں بول سکتا اور اس نے بتایا کہ اس نے 20اکتوبر آن لائن ٹکٹ خریدا تھا اور اس کے ٹکٹ کا نمبر 098165 تھا اور 209نمبر قرعہ اندازی میں اسکا انعام نکلا۔