Live Updates

میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دے دیا

نوازشریف کے جینیٹک ٹیسٹنگ ضروری ہیں لیکن یہ سہولت پاکستان میں میسر نہیں، بیرونِ ملک بھجوا دیا جائے: میڈیکل بورڈ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 4 نومبر 2019 23:02

میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر 2019ء) : میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے جینیٹک ٹیسٹنگ ضروری ہیں لیکن یہ سہولت پاکستان میں میسر نہیں، بیرونِ ملک بھجوا دیا جائے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کے لئے جینیٹک ٹیسٹنگ کی ضروت پڑے گی اور اسی ٹیسٹ سے ہی نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں ہونے والی کمی کے پیچھے وجوہات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، تاہم پاکستان میں جینیٹک ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہی نہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص 14 روز گزرنے کے باوجود بھی نہیں ہو سکی ہے، انہیں دل، گردے اور بلڈ پریشر کا مرض بھی لاحق ہے اور ان کی یہی کی مختلف بیماریاں بھی پپچدگیوں کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا پلیٹ لیٹس کاونٹ فی الحال چالیس ہزار ہے اور اس پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کے ساتھ نوازشریف بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز بھی نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تھا اوران کا نہار منہ اور کھانے کے بعد شوگر لیول بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے کنٹرول کرنے کیلئے طبی سہولت فراہم کی جارہی تھی، جب کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے تجاوز نہ کرنے کے باعث خون کے کلاٹ ختم کرنے والی دوائی کلوپیڈوگرل کو بھی روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سینئیر اینکر عمران خان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دن کے بعد نواز شریف اپنا علاج کروانے کے لیے بیرون ملک چلے جائیں گے۔

ان کے اہل خانہ نواز شریف کو باہر بھیجنے پر قائل کر لیں گے جب کہ بیرون ملک نواز شریف کے صاحبزادے ان کا استقبال کریں گے۔نواز شریف کا لندن میں علاج چل رہا ہو گا اور ان کی طبعیت زیادہ خراب ہو گی۔اور اس طرح انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مریم نواز کا پاسپورٹ ان کو واپس ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات