مولانا فضل الرحمان ہکا بکا رہ گئے، مولانا کا قریبی ترین ساتھی وزیراعظم کا امیدوار بن کر سامنے آگیا

مجھے ایک سال کیلئے وزیراعظم بنایا جائے میں کشمیر کا مسئلہ حل کروا دوں گا کشمیر واپس لے کر دکھاوں گا، ورنہ پیسے واپس: مفتی کفایت اللہ

muhammad ali محمد علی پیر 4 نومبر 2019 23:32

مولانا فضل الرحمان ہکا بکا رہ گئے، مولانا کا قریبی ترین ساتھی وزیراعظم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 نومبر 2019ء) مولانا فضل الرحمان ہکا بکا رہ گئے، مولانا کا قریبی ترین ساتھی وزیراعظم کا امیدوار بن کر سامنے آگیا، مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایک سال کیلئے وزیراعظم بنایا جائے میں کشمیر کا مسئلہ حل کروا دوں گا کشمیر واپس لے کر دکھاوں گا، ورنہ پیسے واپس۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما مفتی کفایت اللہ کے ایک بیان نے ان کی اپنی ہی جماعت کے رہنماوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سال کیلئے وزیراعظم بنا دیا جائے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ہوتے ہوئے کشمیر کیلئے کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)

کشمیر کمیٹی کے پاس عملی اقدامات کیلئے کوئی اختیار نہیں ہے۔ کشمیر کمیٹی کو تو اپنی چائے کیلئے پہلے درخواست دینا پڑتی ہے۔

مفتی کفایت اللہ کہتے ہیں کہ انہیں ایک سال کیلئے وزیراعظم بنا دو پھر دیکھو کیسے کشمیر آزاد نہیں ہوتا۔ مفتی صاحب فرماتے ہیں کہ ان کے وزیراعظم بننے کے بعد اگر ایک سال کے اندر اندر کشمیر واپس حاصل نہیں کیا، تو پھر پیسے واپس۔ واضح رہے کہ مفتی کفایت اللہ متنازعہ اور مضحکہ خیز بیانات دینے کیلئے مشہور ہیں۔ جبکہ ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں بیٹھ کر غیر اخلاقی گفتگو کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ کشمیر کمیٹی کو پاس چائے کا بجٹ پاس کروانے کیلئے بھی دوسروں کی جانب دیکھنا پڑتا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چئیرمین کے عہدے پر براجمان رہنے کے دوران سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے کی لسی پی گئے تھے۔ مولانا فضل الرحمان 10 برس تک کشمیر کمیٹی کا سربراہ ہونے کی حیثیت میں سرکاری سہولیات سے تو مستفید ہوتے رہے، لیکن اس دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مولانا نے کبھی عمل کام کرنے کی کوشش نہیں کی۔