Live Updates

بھارت کی کرتارپور راہداری کو نقصان پہنچانے کی کوشش، نیا شوشہ چھوڑ دیا

بھارتی میڈیا نے کرتارپور راہداری کے افتتاح سے چند روز قبل گردوارا کرتارپور صاحب کے قریب دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس کی موجودگی کا دعویٰ کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 5 نومبر 2019 00:12

بھارت کی کرتارپور راہداری کو نقصان پہنچانے کی کوشش، نیا شوشہ چھوڑ دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 نومبر2019ء) بھارت نے کرتارپور راہداری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور اس کے لیے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے کرتارپور راہداری کے افتتاح سے چند روز قبل گردوارا کرتارپور صاحب کے قریب دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نارووال میں کرتارپور راہداری کے نزدیک دہشتگردوں کے تریننگ کیمپس ہیں جہاں خواتین اور مردوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

 
 
 
 بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا ہے اور پاکستان نے بھارتی میڈیا کی نارروال میں گوردوارہ کرتارپور صاحب کے قریب مبینہ ٹریننگ کیمپس کی موجودگی کے بارے میں رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کا کرتارپور سے متعلق جذبہ کا مقصد نانک نام لیوائوں بالخصوص سکھ برادری کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی انتہائی مقدس عبادت گاہ کا دورہ کرسکیں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ مل سکے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے ایک حصے میں پیش کی جانے والی خبریں ناپاک پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں جو قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوردوارہ کرتار پور صاحب کے متعلق من گھڑت الزامات کا مقصد پاکستان کے خیرسگالی کے پیغام کو غلط رنگ دینا‘ کرتارپور راہداری منصوبہ کو نقصان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ شرارت پر مبنی ایسی کوششیں اسی حقارت کے ساتھ مسترد کردی جائیں گی جس کی یہ مستحق ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاھ کرنے جارہے ہیں اور عین اس وقت بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کو نقصان پہنچانے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان نے اس کی مکمل طور پر مذمت کی ہے اور اسے جھوٹ پر مبنی رپورٹ قرار دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات