اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا‘ٹیوٹرز تعیناتی کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل

منگل 5 نومبر 2019 13:38

اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا‘ٹیوٹرز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹرک ،ْ ایف ای/آئی کام ،ْ بی اے اور بی کام پروگرامز کے مکمل کورسسزکی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 30۔نومبر ،ْ دوسری کی 20۔

دسمبر ،ْ تیسری کی 20۔جنوری جبکہ چوتھی مشق جمع کرانے کی تاریخ 20۔فروری مقرر کردی ہے ،ْ اسی طرح ان پروگراموں کے نصف کورسسز کی پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ 20۔ دسمبر جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 20۔فروری مقرر کی گئی ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں کے کیلنڈر کے مطابق خزاں سمسٹر کا تدریسی دورانیہ یکم نومبر سے 28۔

(جاری ہے)

فروری پر مشتمل ہے۔ کیلنڈر کو فالو کرتے ہوئے شعبہ داخلہ نے تدریسی دورانیہ کے آغاز پر اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ،ْ میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں جبکہ بی اے پروگرامز کے طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخلہ طلبہ کے لئے ٹیوٹرز تعیناتی کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔جن طلبہ کے ٹیوٹرز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیںہیں وہ چند روز تک انتظار کریں کیونکہ ٹیوٹرز تعیناتی کا کام بتدریج کورس وائز ہورہی ہے ،ْاپوائنمنٹ لیٹر جاری کرنے کے ساتھ ٹیوٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر فراہم کی جارہی ہیںیہ کام آئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :