حکومت نے مارچ کے شرکائ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈال کر بالغ نظری اور معاملہ فہمی کاثبوت دیا ہے، مولانا حنیف جالندھری

منگل 5 نومبر 2019 13:38

حکومت نے مارچ کے شرکائ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈال کر بالغ نظری اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلی اور جامعہ خیرالمدارس کے مہتمم مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ حکومت نے مارچ کے شرکائ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈال کر بالغ نظری اور معاملہ فہمی کاثبوت دیا ہے جو لائق تحسین ہے اب اسی جذبے کے تحت یہ مسئلہ حل کیا جائے‘ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری احتجاج کا معاملہ افہام و تفہیم اور گفتگو کے ذریعے حل ہونا چاہیئے اسی میں پاکستان کا امن اور ہماری بقا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہ حکومت نے اب تک جس تحمل کامظاہرہ کیا ہے اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ یہ مسئلہ پر امن طریقے سے حل ہوگا اسی میں ملک و ملت کا مفاد ہے ۔