اوپن یونیورسٹی کا سمسٹرخزاں کی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری

منگل 5 نومبر 2019 14:06

اوپن یونیورسٹی کا سمسٹرخزاں کی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرک ،ْ ایف ای/آئی کام ،ْ بی اے اور بی کام پروگرامز کے مکمل کورسسزکی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 30نومبر، ،ْ دوسری کی 20 دسمبر ،ْ، تیسری کی 20جنوری جبکہ چوتھی مشق جمع کرانے کی تاریخ 20 فروری مقرر کی گئی ہے ،ْ اسی طرح ان پروگراموں کے نصف کورسسز کی پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ 20 دسمبر جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 20 فروری مقرر کی گئی ہے۔

تعلیمی سرگرمیوں کے کیلنڈر کے مطابق خزاں سمسٹر کا تدریسی دورانیہ یکم نومبر سے 28 فروری پر مشتمل ہے اور شعبہ داخلہ نے تدریسی دورانیہ کے آغاز پر اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں کا شیڈول جاری کیا ہے ،ْ میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں جبکہ بی اے پروگرامز کے طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخلہ طلبہ کے لئے ٹیوٹرز تعیناتی کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔جن طلبہ کے ٹیوٹرز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیںہیں وہ چند روز تک انتظار کریں۔

متعلقہ عنوان :