ْکاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

منگل 5 نومبر 2019 14:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اور گھریلو پیمانے پر بھنڈی کی پچھیتی فصل کاشت کرنے والے عوام الناس بھنڈی کی فصل کو موسم سرما کے ابتدائی ایام کے باعث کپاس کی دھبے دار سنڈی سے بچانے کیلئے بروقت تدارکی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوںنے بتایاکہ کپاس کی دھبے دار سنڈی بھنڈی کی فصل پر پھل لگتے ہی اس میں سوراخ کرکے اندر داخل ہو جاتی ہے جس سے پھل کانا اور بیکار ہوجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ سنڈی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑ کرزمین میں دبا دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ چست تیلا بھنڈی کے پتوں سے رس چوس کر اسے بھی متاثر کرسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار سنڈی کے تدارک کیلئے میلاتھیان کا450 گرام فی ایکڑ اور چست تیلے کے انسداد کیلئے ڈائی میکران کا 230 گرام یا میلاتھیان کا 450 گرام فی ایکڑ سپرے کرکے ان ضرررساں کیڑوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر فصل کا پھل تیاری کے قریب ہو اور اسے برداشت کرنامقصود ہو تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے ایسے زہر کا سپرے کریں جس کا اثر جلد زائل ہو جائے۔ انہوںنے بتایاکہ اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :