بہتر پیداوار کیلئے 15 نومبر سے قبل گندم کی کاشت مکمل کر لی جائے، زرعی ماہرین

منگل 5 نومبر 2019 14:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) زرعی ماہرین نے زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ بہتر فصل کے حصول کے لئے موجودہ موسم گندم کی بوائی کے لئے انتہائی موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

15نومبر تک گندم کی فصل کی بوائی ہونے سے پیداوار بہتر ہوگی ۔ 15نومبر کے بعد گندم کی بوائی کرنے پر پیداوار میں کمی آئے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے کاشتکار تصدیق شدہ گندم کے بیج کا شت کریں اور زمین کی ساخت و بناوٹ کے لحاظ سے بیج اور کھاد کا استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :