ایران کا فردو جوہری پلانٹ پر یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کرنے کا اعلان

منگل 5 نومبر 2019 16:25

ایران کا فردو جوہری پلانٹ پر یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کرنے کا ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) ایران نے یورینیم کی افزودگی کے لئے فردو جوہری پلانٹ میں یورینیم گیس بھرنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ فردو جوہری تنصیب کے 1,000 کنٹری فیوجز میں یورینیئم گیس بھرنے کا عمل (آج ) بدھ سے شروع کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں انہوں نے جوہری توانائی پروگرام کے سربراہ کو فردو کی سینٹری فیوجز میں آج سے گیس بھرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے کی یہ خلاف ورزی کسی بھی وقت واپس ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دیگر پارٹیاں اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کریں گی تو ہم بھی اپنے معاہدوں پر ثابت قدم رہیں گیکیونکہ ہمیں بھیفردو کی حساسیت کا علم ہے۔ واضح رہے کہ 2015ء کے جوہری معاہدے میں ان کنٹری فیوج میں گیس بھرے بغیر فردو پلانٹ کو چلانے کی شرط رکھی گئی تھی۔جوہری سنٹری فیوج میں یورینیم ہیکسافلورائیڈ گیس بھرنے کے بعد سپننگ کے عمل سے یورینیم آئسو ٹوپ ’’یو 235‘‘(افزودہ یورینیم) جوہری فیوژن کے لئے علیحدہ کیئے جاتے ہیں گزشتہ برس امریکہ کے اس جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو جانے کے بعد سے دیگر مغربی طاقیتں اس ڈیل کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :