ملک کے مختلف اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 5 نومبر 2019 17:02

ملک کے مختلف اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) ملک کے مختلف اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق 57 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور سندھ کے 6، 6 اضلاع اور بلوچستان کے 8 اضلاع میں پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب میں 28 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 17 لاکھ اور بلوچستان میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔