الخدمت صاف پانی پروگرا م کے تحت رواں سال اب تک ملک بھرمیں 372منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔

محمد عبدالشکور، صدر الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان

منگل 5 نومبر 2019 17:54

الخدمت صاف پانی پروگرا م کے تحت رواں سال اب تک ملک بھرمیں 372منصوبے مکمل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2019ء) الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے صاف پانی پروگرام کے تحت پشاور میں صاف پانی کے ایک اور منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ پشاورکے گاوٴں چمکنی میں نصب کئے گئے اس کمیونٹی ہینڈ پمپ سے کم و بیش 32 مقامی خاندان روزانہ مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے بتایاکہ پاکستان میں اکثردور دراز علاقے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر الخدمت فاوٴنڈیشن نے صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں صاف پانی کے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جس سے اس وقت ہزاروں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔رواں سال اب تک الخدمت فاوٴنڈیشن نے ملک بھرمیں صاف پانی کے 372منصوبے مکمل کئے ہیں جن سے قریباََ93ہزار افراد روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ان منصوبوں سے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کو ان کے گھروں کے پاس صاف پانی کی ترسیل ممکن ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :