جہلم شہر اور گردونواح میں ناقص آٹا کی فروخت ، وزن بھی کم ، انتظامیہ خاموش تماشائی ، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 نومبر 2019 17:58

جہلم شہر اور گردونواح میں ناقص آٹا کی فروخت ، وزن بھی کم ، انتظامیہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم شہر اور گردونواح میں ناقص آٹا کی فروخت ، وزن بھی کم ، انتظامیہ خاموش تماشائی ، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں انتہائی ناقص میٹریل سے تیارہ کردہ آٹا کی فروخت کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ کسی بھی دکاندار سے بیس کلو والا آٹے کا تھیلہ خرید لیں اور وزن کریں وہ اٹھارہ یا ساڑھے اٹھارہ کلو ہو گا جو کہ عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے کیونکہ پیسے عوام سے بیس کلو کے لیے جاتے ہیں اور کم وزن آٹا عوام کو مہیا کیا جاتا ہے ، اسی طرح ذرائع کے مطابق جب آٹا تیار کیا جاتا ہے اس میں زاہد المعیادانتہائی ناقص گندم استعمال ہوتی ہے ، جہلم کے عوامی ، سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔