Live Updates

بہت پہلے کہا تھا کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا، عمران خان

معاشی اصلاحات مشکل مرحلہ ہے ناممکن نہیں، معاشی اصلاحات کیخلاف سیاسی مافیا افراتفریح پھیلانا چاہتا ہے، سیاسی مافیا کو معلوم ہے حکومت کامیا ب ہوئی تو ان کی سیاسی موت اور دکانداری بندہوجائے گی۔وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 نومبر 2019 19:01

بہت پہلے کہا تھا کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت پہلے کہا تھا کرپٹ مافیا سڑکوں پر نکلے گا، سیاسی مافیا مفادات کے تحفظ کیلئے غیریقینی اور افراتفریح پھیلانا چاہتا ہے، سیاسی مافیا کو معلوم ہے حکومت کامیا ب ہوئی تو ان کی سیاسی موت اور دکانداری بند ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی اورمعاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی اصلاحات مشکل مرحلہ ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مافیا صرف اپنے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے۔ سیاسی مافیا ملک میں غیریقینی اور افراتفریح پھیلانا چاہتا ہے۔ پہلے کہا تھا معاشی اصلاحات کیخلاف مافیا سڑکوں پر نکلے گا۔

(جاری ہے)

سیاسی مافیا کو معلوم ہے حکومت کامیا ب ہوئی تو ان کی سیاسی موت اور دکانداری بند ہوجائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا چیلنج اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنا ہے۔ تبدیلی کیلئے روایتی طریقوں کو خیرباد کہنا ہوگا۔ پرانے اور روائتی طریقوں سے نئے پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں سنجید ہ ہے تو ملکر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ روپیہ مستحکم ہورہا ہے، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ لیکن موجودہ بہتر نظام کو مزید حوصلہ افزابنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی آئی۔ گزشتہ سال خسارہ 13 ارب ڈالر تھا، اس سال 7 ارب ڈالر تک لایا گیا ہے۔ جب حکومت سنبھالی اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تھا۔ لیکن اب ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ مزید برآں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے30 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کی اورملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزراء اور محکموں کو آئندہ تین ماہ کیلئے روڈ میپ دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات