چیف جسٹس آزاد جموںوکشمیر نے سپریم کورٹ کے احاطہ میںکیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منگل 5 نومبر 2019 20:16

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) چیف جسٹس آزاد جموںوکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے منگل کے روز آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے احاطہ میںکیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر جج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان ، جسٹس غلام مصطفی مغل ، رجسٹرار آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ شیخ راشد مجید، سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دعا بھی کروائی گئی۔ قبل ازیں چیف انجینئر سنٹرل ڈیزائن آفس افتخار حسین کیانی نے منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ جلد ازجلد کیفے ٹیریا کی تعمیر کی جائے تاکہ وکلاء اور سپریم کورٹ کے سٹاف کے لئے پارکنگ اور دیگر سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے بروقت تعمیراتی کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔