مولانا فضل الرحمن نے مذہبی منافرت کی انتہائی حدوں کو پار کر دیا ہے: جے یو آئی نظریاتی

منگل 5 نومبر 2019 20:39

مولانا فضل الرحمن نے مذہبی منافرت کی انتہائی حدوں کو پار کر دیا ہے: ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے وفاق المدارس کو جے یوآئی ف کے دھرنے سے دوررہنے کی استدعا کی ہے اور آزادی مارچ کے نام پر اسلام آباد میں جے یوآئی کے دھرنے کو شدیدتنقید کانشانہ بنایاہے۔اس حوالے سے جے یوآئی نظریاتی کااجلاس زیرصدارت مرکزی امیر محمدزبیرروحانی بازی پشاورمیں منعقدہوا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری زبیرانجم ،مرکزی ناظم اتحاد جاویدمحمودحقانی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں جے یوآئی نظریاتی کے رہنما عبدالحمیدشیرانی کے والد کی وفات پر تعزیت کااظہاربھی کیاگیا اور صوبائی تنظیم کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیاگیااجلاس کے شرکاء نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کی جانب سے مذہبی منافرت کی انتہائی حدوں کو پار کیا گیا ہے ،ناموس رسالت قانون میں ترمیم کوموجودہ حکومت سے جوڑنے کاعمل افسوسناک ہے کیونکہ یہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دورمیں ہوا جب کہ موجودہ حکومت پر اس کی ذمہ داری ڈالنا ٹھیک نہیں۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ جے یوآئی نظریاتی کی جانب سے معاشرتی برائیوں کے خلاف ہم سفرکے نام سے جدوجہد کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس سفرمیں دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی شامل کیاجائے گا شرکاء نے کہاکہ معاشرتی برائیوں ،سود،قماربازی ،منشیات فروشی،بھتہ خوری اور ناجائزقبضہ کرانے کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی کیونکہ ان جرائم سے معاشرے میں بگاڑہوتاجارہاہے اور عوام اس عمل سے متاثرہورہے ہیں۔جے یوآئی نظریاتی کے رہنمائوں نے کہاکہ وفاق المدارس کواسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام پر جے یوآئی کے دھرنے سے دوررہناچاہئے کیونکہ دینی جماعتوں کاکام لوگوں کو دین کی طرف بلانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :