ا نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کااعلان

منگل 5 نومبر 2019 21:07

پشاور۔05 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) ا نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کنٹرولر امتحانات نے بی ٹیک تھرڈاینڈ فائنل ائیر،چار سالہ پروگرام (نیا اور پرانا کورس) سالانہ امتحانات2018اور2019کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق تھرڈائیر کے امتحانات5دسمبر2019 جبکہ فائنل ائیرکے امتحانات6 دسمبر2019 سے شروع ہونگے۔امتحانی داخلہ فارم او رنارمل فیس کیساتھ داخلے کی آخری تاریخ 18نومبر2019ہے۔

(جاری ہے)

امتحانی داخلہ فارم اور فیس کنٹرولر امتحانات کے د فتر میں جمع کی جائیگی۔داخلہ فارم کیساتھ امتحان فیس کی اوریجنل رسید ، متعلقہ پرنسپل / ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین سے تصدیق شدہ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اور پچھلے امتحان کی ڈی ایم سی کی کاپی منسلک کرنا لازمی ہے۔ طلباء کو مزید مطلع کیا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد امتحانی داخلہ فارم کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ ڈی ایم سی کی فیس امتحانی فیس کیساتھ جمع کرانا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :