ڈیکن یونیورسٹی کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت میں ہفتہ ڈیکن شروع ہوگیا

منگل 5 نومبر 2019 22:21

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) ڈیکن یونیورسٹی کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ہفتہ ڈیکن 2019ء کا آغاز ہوگیا‘ جس کا مقصد ’’روابط اوراشتراک کے قیام‘‘ جیسے خیال کے تحت پاکستان میں ڈیکن یونیورسٹی کے روابط بڑھانا ہے‘ لاہور میں اس سلسلہ میں منعقد ہونیوالی تقریب میں انٹرنیشنل منیجر ڈیکن یونیورسٹی کارل جونز‘ طلباء اور دیگرشخصیات نے شرکت کی‘مقررین کا کہنا تھا کہ ہفتہ ڈیکن پاکستان میں ڈیکن یونیورسٹی کے مثبت پہلوئوں کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ساتھ منفرد اشتراک کا موقع فراہم کریگا‘ ان کا کہنا تھا کہ ڈیکن یونیورسٹی آسٹریلیاء میں پاکستانی طلباء وطالبات کو مستفیدکرنیوالی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے ،ان طلباء وطالبات نے انتھک محنت کے ساتھ مختلف شعبوں میں نمایا ں خدمات سرانجام دیکر یونیورسٹی کی شہرت اور ترقی میں اہم کرداراداکیا ہے‘ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہفتہ ڈیکن شراکت داروں کی مہارت‘ علم اورنیٹ ورک میں اضافہ کے حوالے سے بہترین کاوش ثابت ہو گا‘ اس سلسلہ میں یونیورسٹی کی طرف سے پیشہ وارانہ ترقی‘ نصاب بین الاقوامی بنانے‘ مشترکہ تحقیقاتی راستوں و عالمی شہرت کا استعمال ڈیکن یونیورسٹی کی کاوشوں میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :