Live Updates

جمیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام ہو چکا ہے،

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے دھرنے میں مولانا کا ساتھ نہیں دیا، دونوں جماعتوں کے رہنما دھرنے میں نظر نہیں آ رہے ہیں ، عثمان ڈار

منگل 5 نومبر 2019 23:37

جمیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام ہو چکا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جمیت علمائے اسلام (جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام ہو چکا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے دھرنے میں مولانا کا ساتھ نہیں دیا، دونوں جماعتوں کے رہنما دھرنے میں نظر نہیں آ رہے ہیں۔

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے دھرنے میں مولانا کا ساتھ نہیں دیا، دونوں جماعتوں کے رہنما دھرنے میں نظر نہیں آ رہے ہیں اسلئے میرا جے یو آئی ف کے سربراہ کو مشورہ ہے کہ وہ اسلام آباد میں دھرنا ختم کر کے رائیونڈ اور بلاول ہائوس کے سامنے دھرنے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برف پگھل رہی ہے، جے یو آئی کے سربراہ کے لہجے میں نرمی آئی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، قوم تھوڑا انتظار کرے مارچ سے متعلق جلد خوشخبرے ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم کی گرفتاری اور ڈی چوک میں دھرنے کے حوالے سے اپنے بیان سے پیچھے ہٹے ہیں اسی طرح وہ وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ غیر آئینی اور ناجائز مطالبہ ہے اور انہیں آخر کار مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی ن لیگ کے قائد کی صحت پر سیاست کی بلکہ خود نواز لیگ کے رہنما اپنے قائد کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ہر قسم کی طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں،نواز شریف کو میڈیکل رپورٹ پر ریلیف ملا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات