جے یو آئی ( س) ضلع سرگودھا کا اجلاس ، مولانا سمیع الحق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

بدھ 6 نومبر 2019 14:34

جے یو آئی ( س) ضلع سرگودھا کا اجلاس ، مولانا سمیع الحق کو خراج عقیدت ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام ( س) ضلع سرگودھا کا اجلاس ضلعی صدر مولانا فاروق علوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مولانا سمیع الحق مرحوم کی دینی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ مولانا سمیع الحق آخری دم تک سامراجی قوتوں کے خلاف سینہ سپر رہے اور ملکی سلامتی کے لئے علم بلند رکھا جس کی پاداش میں ملک دشمن طاقتوں نے انہیں اپنے راستہ سے ہٹا دیا ۔

(جاری ہے)

افغان مسئلہ کے حل کے لئے مولانا کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،افغانستان میں امن کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہونے سے کچھ ہی عرصہ قبل انہیں شہید کر دیا گیا جو ملک اور خطے کے لئے ایک عظیم نقصان ہے۔ اجلاس میں حافظ خواجہ محمد طارق،مولانا اقبال عثمانی،مولانا الیاس فاروقی،مولانا پیر عبدالوحید ڈوگر،مشتاق فاروقی،مولانا عبدالرئوف ڈوگر،حاجی اکبر حسن،میاں نسیم ایڈووکیٹ،مولانا محمد حسین،مفتی ثناء اللہ،قاری ضیاء الرحمن،قاری فضل الرحمن،مولانا مفتی کریم،قاری عبدالغفور،مولانا عبدالحمید،قاری حفظ الرحمن نے شرکت کی ۔آخر میں مو لانا سمیع الحق کے درجات کی بلندی اور ملکی استحکام کے لئے دعا کی گئی۔