سموگ سے بچائو کی عوامی آگاہی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، ڈاکٹر سہیل احمد

بدھ 6 نومبر 2019 15:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) رواں ماہ میں سموگ (دھند یا دھواں ) کے خطرات سے نمٹنے کے پیش نظر عوامی آگاہی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، سموگ کے انسانی صحت پر ہونے والے اثرات سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ بہت زیادہ مشروبات پینے سے اجتناب کیا جائے، جب سموگ میں شہری بازاروں اور پارکوں میں غیرضروری طور پر جانے سے گریز کریں، یہ بات چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سموگ آگاہی مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تنویر رضوی اور فوکل پرسن برائے سموگ ڈاکٹر محمد علی مرزا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ اپنی گاڑیوں کا معائنہ کرائیں اور اگر گاڑیاں دھواں دے رہی ہوں تو ان کی فوری مرمت کا انتظام کریں، انہوں نے کہا کہ سمو گ کے سیزن میں گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں، انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی مہم کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا بھی بھرپور استعمال کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی سیمینارز منعقد کئے جائیں اور سموگ کے سیزن کے دوران چوراہوں اور سڑکوں پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :