48 گھنٹوں میں مولانا سے مذاکرات کے نتائج سامنے آ جائیں گے، شفقت محمود
انتخابات میں خرابی ہے تو تحقیق ہونی چاہیے اس طرح کھڑے ہوکر استعفیٰ نہیں مانگا جا سکتا، وفاقی وزیر سینیٹر تھا تو شیری رحمان اور رضا ربانی سے اچھے تعلقات تھے، اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کا قائل ہوں، انٹرویو
بدھ 6 نومبر 2019 15:10
(جاری ہے)
شفقت محمود نے کہا کہ سینیٹر تھا تو شیری رحمان اور رضا ربانی سے اچھے تعلقات تھے، اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کا قائل ہوں۔
اپنی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یکساں نظام تعلیم پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس میں کافی چیلنجز کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور اس میں ایک حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔اپنی کامیابی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مدرسوں کے نصاب پر انتظامیہ نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے، مدرسہ میں زیر تعلیم بچے اب بورڈ امتحان دیں گے۔شفقت محمود نے امید ظاہر کی کہ 2021 تک ملک بھر کے تمام مدرسوں، سرکاری اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم رائج ہو جائے گا۔گفتگو کے دوران وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ مدرسوں نے رایست کے غریب ترین طلبہ کو تعلیم فراہم کی ہے جو کہ انتہائی قابل ستائش اقدام ہے۔اس سوال پر کہ کیا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے ے لیے بھی وہ کچھ کام کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ ٹاسک وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو سونپ دیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.