عوام کے حقیقی نمائندے ہی عوامی مسائل حل کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

بدھ 6 نومبر 2019 15:40

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندے ہی عوام کے مسائل حل کر کے انہیں ان کے حقوق دلواسکتے ہیںاوریہ منزل اس وقت حاصل ہوگی جب ہم سب مل کر عوام کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے بارروم میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی،صدرہائی کورٹ بارملک حیدرعثمان بھی موجودتھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وکلاء عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں،آمروں کے دور میں وکلاء اور ججز نے ظلم کے باوجود انصاف کے لئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالیں، انہوں نے کہاکہ ہم وکلاء برادری اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کی مددسے پاکستان کواور جمہوریت کو مستحکم بنائیں گے۔