ضلع راجن پور کو ٹڈی دل سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے،ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان
بدھ 6 نومبر 2019 16:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ غول صرف رات گزارنے کے لیے درختوں، جھاڑویوں اورفصلوں پر بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران جنوب سے شمال کی طرف چلنے والی تیز ہواؤں کے سلسلہ نے ٹڈی دل کا رخ راجھستان سے چولستان کی طرف موڑدیا۔
اب ٹڈی دل چھوٹے بڑے غول کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اور مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی یہ بلوچستان کے کوسٹل بیلٹ کی طرف واپس ہجرت کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا ب تک کپاس اور کماد کی فصلوں کو مکڑی کے بیٹھنے کی وجہ سے بالکل نقصان نہیں پہنچا۔ محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیمیں لوکل کیمونٹی کو ٹڈی دل سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے رہنمائی بھی فراہم کررہی ہیں۔ کاشتکاروں سے کہا جارہا ہے کہ ٹین کے ڈبے، ڈھول اور پٹاخے وغیرہ بجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی کاشتہ فصلوں مثلاً برسیم، لوسرن، سرسوں اور سبزیوں وغیرہ پر ٹڈی دل کو ہرگز نہ بیٹھنے دیا جائے کیونکہ یہ ان فصلات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کاشتکار اپنی فصل کو بچانے کیلئے ٹین کے ڈبے مسلسل بجاتے رہیں تاکہ ٹڈی دل کو ایک جگہ ٹھہرنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کی موجودہ حالت صرف واپسی کی اڑان بھرنے میں مصروف ہے لہذااسے جلدی اڑانے کے لیے سورج نکلنے کے فورا بعد متواتر ڈرم بیٹنگ (Beating)کرتے رہیں۔ اجلاس میں ٹڈی دل کے کنٹرول و نگرانی کے سلسلہ میں جاری مختلف سرگرمیاں زیر بحث آئیں اور باہمی معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور اقرار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.