کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کاکارنامہ ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زررعت

بدھ 6 نومبر 2019 16:52

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) محکمہ اصلاح آبپاشی ضلع اوکاڑہ کی زیر نگرانی کسانوں اور زمینداروں کو رولر اور لیزر فراہم کرنے کی غرض سے قرعہ اندازی کی گئی قرعہ اندازی میں شامل ہونے والے 496 میں سے 40خوش نصیبوں کو رولر اور لیزر د دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

کسانوں کو رولر اور لیزر فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زررعت اور اے ڈی سی جی نے کہا ہے کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کاکارنامہ ہے۔