زیارات پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی

زیارات کے زائرین کیلئے ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جائینگے،وفاقی وزیر نور الحق قادری

بدھ 6 نومبر 2019 16:57

زیارات پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) زیارات پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ بدھ کو وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزارت مذہبی امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ،وزارت داخلہ،بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ زیارات کے حوالے سے ایک مربوط پالیسی بنائی جا رہی ہے،وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہاکہ ایران،عراق اور شام جانے والے زائرین کی مشکلات کم کرنے اور سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کربلا،نجف،مشہد اور دیگر مقدس شہروں میں زائرین کی سہولت کیلئے ڈائریکٹ بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ زیارات کے زائرین کیلئے ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جائینگے۔