امام جامع مسجد اقصیٰ الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی کی داتا دربار آمد

صوبائی وزیر اوقاف نے الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی کو گلدستہ پیش کیا

بدھ 6 نومبر 2019 20:31

لاہور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے داتا دربارمیں امام جامع مسجد اقصیٰ الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی کو ان کی آمد پر خوش آمدیدکہا اور انہیں گلدستہ پیش کیا، الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی نے جامع مسجد داتا دربار میں مغرب کی نماز کی امامت کرائی اور عوام کی کثیر تعداد نے ان کی امامت میں نماز ادا کی،بعد ازاں انہوں نے دا تا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس موقع پرالشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی نے ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :