ایبٹ آباد اور گردونواح میں بارش اور گلیات کے مختلف مقامات پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا

بدھ 6 نومبر 2019 21:30

ایبٹ آباد اور گردونواح میں بارش اور گلیات کے مختلف مقامات پر برف باری ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) ایبٹ آباد اور گردونواح میں بارش اور گلیات کے مختلف مقامات پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بدھ کے روز ایبٹ آباد میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتھیاگلی اور ایوبیہ میں برف باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایبٹ آباد میں بارش شروع ہوتے ہی لوگوں نے گرم ملبوسات پہن لئے ہیں۔ شہری گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ کر رہے ہیں۔ لنڈا بازار میں گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہری قیمتیں معلوم کرنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :