مقبوضہ کشمیر، میر شاہد سلیم کا شہدائے جموںکو خراج عقیدت

بدھ 6 نومبر 2019 21:32

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے 1947میں جموں میں قتل کیے جانے والے لاکھو ں مسلمانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نومبر1947کے پہلے ہفتے میں مہارجہ ہری سنگھ کے ڈوگرہ سپاہیوں ، بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے کارکنوں نے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لاکھوں مسلمانوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ڈوگرہ فورسز کے ہاتھوںجموں کے مسلمانوں کا قتل انسانی تاریخ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ایک بدترین مشال ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈوگرہ فورسز اہلکاروںنے ہندو فرقہ پرست قوتوں راشتریہ سویم سنگھ ، بجرنگ دل ، شیو سینا اور ویشوا ہندو پریشد کے مکمل تعاون سے مسلمانوںکا خون پانی کی طرح بہایا تھا۔ میر شاہد سلیم نے کہا کہ شہدائے جموںکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ کہ جموںوکشمیر کی بھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے۔