جدید زراعت ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو خرم شہزاد

بدھ 6 نومبر 2019 22:14

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو خرم شہزاد نے کہا ہے کہ جدید زراعت ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہے اور ہمیں بدلتے ہوئے حالات میں زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے جدید ریسرچ کی روشنی میں زرعی شعبہ کی تشکیل نوکرنا ہے مشینی کاشت جہاں لیبر کے مسائل کم کرتی ہے وہیں پر بہتر پیداوار میں بھی ازحد معاون ہے موجودہ حکومت کاشتکاروں خصوصاًً چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح و بہبو د پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تاکہ اسی شعبہ سے وابستہ لوگ بہتر انداز میں جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بلدیہ ہال میں لیز ر لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی کے موقع پر کاشکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ضلع میں 50 فیصد سبسڈی پر 40 لیز ر لینڈ لیو لر دینے کے لئے قرعہ اندازی ہوئی 552 کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کرائیں جن کی سکروٹنی کے بعد 56 درخواستیں نامکمل اور ضروری کوائف لف نہ کرنے کی بنا پر مستر د کر دی گئیں جبکہ 496 درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی رینالہ خورد سے 6 خوش نصیب کاشتکاروں نے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 50 فیصد سبسڈی پر لیزر لینڈ لیو لر حاصل کئے جبکہ اوکاڑہ سے 12 اور دیپالپور تحصیل سے 22 خوش نصیب کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیو لر ملیں گے ۔

متعلقہ عنوان :