جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں سرٹیفیکیٹ کورس کا انعقاد

بدھ 6 نومبر 2019 22:27

پشاور۔06 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) سینٹر فار ایگزیلینس اسلامی فنانس نے فیصل اسلامک بینک کے تعاون سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شریعہ علماء وطلباء کیلئے اسلامی مطالبات پر ایک سرٹیفیکیٹ کورس کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

کورس کا مقصدشرکاء میں اسلامی بینکاری اورمالیات کے حوالے سے گہر ے علم کواجاگر کرناتھا۔ اسلامی بینکاری اورمالیات کے ماہرین ارماہر شریعہ علوم کے ماہر اساتذہ نے کورس پڑھایا۔ مذکورہ کورس سی ای آئی ایف اور فیصل اسلامک بینک کی جانب سے اسلامی مالیاتی تعلیم، تحقیق اور بہترین صنعتی کارگزاریوں کے فروغ کیلئے مجموعی کوشش کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :