پشاورکی زرعی یونیورسٹی مالی بحران کا شکار

انتظامیہ نے محکمہ ایکسائز کوگاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے سے معذرت کرلی

بدھ 6 نومبر 2019 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء)پشاورکی زرعی یونیورسٹی مالی بحران کا شکار،انتظامیہ نے محکمہ ایکسائز کوگاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق پشاورزرعی یونیورسٹی اس وقت شدید مالی بحران کاشکار ہے اورگاڑیوں کی ٹوکن ٹیکس کے پیسے موجود نہیں،دستاویزات کے مطابق انتظامیہ نے محکمہ ایکسائز یونیورسٹی کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرانے سے معذرت کرلی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق یونیورسٹی کو گاڑیوں کی مد میں ایک کروڑ 37 لاکھ 39 ہزار سے زائد رقم ادا کرنا ہے، انتظامیہ کے مطابق جامعہ اس وقت شدید مالی خسارے سے دوچار ہیں، موجودہ حالات میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نہیں جمع کراسکتے، انتظامیہ کے پاس ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کیا ہے جیسے ہی فنڈز ملے ٹوکن ٹیکس ادا کردیں گے۔