Live Updates

پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں،فردوس عاشق اعوان

پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر ادھورا ہے،ہم نے اپنی موثر سفارتکاری و میڈیا کے زریعے باربار عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہے، خطاب کوئی پاکستانی کشمیریوں کو دکھ او رتکلیف میں نہیں دیکھ سکتا،کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے

بدھ 6 نومبر 2019 23:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں،پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر ادھورا ہے،ہم نے اپنی موثر سفارتکاری و میڈیا کے زریعے باربار عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہے،کوئی پاکستانی کشمیریوں کو دکھ او رتکلیف میں نہیں دیکھ سکتا،کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یوم شہداء جموں کی تقریب سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج یوم شہداء جموں ہیں، ان کی قربانیوں سے یہ تحریک آزادی زندہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں اس حکومت نے عالمی فورمز پر اجاگر کیا ہے شاید بہتر سالہ ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے یو این جنرل اسمبلی سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دنیا میں ہندوستان کے مکروہ چہرے کو نے نقاب کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت، پاک فوج اور پوری قوم کشمیریوں کی تحریک آزادی کے ساتھ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پہلی مرتبہ عالمی میڈیا نے کشمیریوں پر ہندوستانی مظالم کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہاکہ افسوس ہے کہ عالمی برداری اور عالمی طاقتین کشمیریوں کو ان کے حقوق دلانے میں ناکام ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم نے اپنی موثر سفارتکاری و میڈیا کے زریعے باربار عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سوشل۔میڈیا کا استعمال زیادہ کریں اور کشمیریوں کی مدد کریں ،آپ سب برہان الدین وانی بنیں ، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کوئی بھی اس مکروہ کام جو بھارت نے کیا پسند نہیں کرتا ، ایک عالمی سطح پر مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے، پاکستان اور پاکستان میں حکومت کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حریت رہنماؤں کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں ، ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات