سیمنٹ کی فروخت کا رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران حجم بڑھ کر16.09 ملین ڈالر ہوگیا

بدھ 6 نومبر 2019 23:07

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) سیمنٹ کی فروخت کا رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران حجم بڑھ کر16.09 ملین ڈالر ہوگیا جبکہ برآمدات میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافے سے صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر (2018ئ) سیمنٹ کی مجموعی فروخت 15.42 ملین ٹن رہی تھی جبکہ جاری مالی سال کے اسی عرصے کے دوران فروخت کا حجم 16.09 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔

شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد اور نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت منصوبوں کے آغاز سے سیمنٹ کی صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے سیمنٹ کی مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں بھی مدد ملے گی۔