داتا دربارگنج بخش میں امام جامع مسجد اقصیٰ الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی کی آمد

,صوبائی وزیر اوقاف نے امام جامع مسجد اقصیٰ الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی کو ان کی آمد پر خوش آمدیدکہا اور گلدستہ پیش کیا مہمان گرامی الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی نے جامع مسجد داتا دربار میں مغرب کی نماز کی امامت ، ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا بھی کرائی

جمعرات 7 نومبر 2019 00:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2019ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے داتا دربارگنج بخش میں امام جامع مسجد اقصیٰ الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی کو ان کی آمد پر خوش آمدیدکہا اور پر تپاک انداز میں گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

مہمان گرامی الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی نے جامع مسجد داتا دربار میں مغرب کی نماز کی امامت کرائی۔اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے ان کی امامت میں نماز ادا کی۔بعد ازاں انہوں نے دربار داتا گنج بخش پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر پیش کی۔ مہمان گرامی الشیخ عمر فہمی عوض اللہ الکسونی نے ملک و قوم کی ترقی کے لئے دعا بھی کرائی

متعلقہ عنوان :