Live Updates

عوام کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا معاملہ، اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا

انتخابات 2018 میں اپوزیشن جماعتوں نے 4 کروڑ 66 لاکھ ووٹ حاصل کیے جبکہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 4 کروڑ سے زائد ووٹ کیے

بدھ 6 نومبر 2019 22:57

عوام کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا معاملہ، اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2019ء) عوام کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا معاملہ، اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا، انتخابات 2018 میں اپوزیشن جماعتوں نے 4 کروڑ 66 لاکھ ووٹ حاصل کیے جبکہ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 4 کروڑ سے زائد ووٹ کیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج اور ریکارڈ کے مطابق حریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے 4 کروڑ ایک لاکھ سے زائد جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے 4 کروڑ 66 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، یوں اپوزیشن کے حکومتی اتحاد سے تقریباً 66 لاکھ ووٹ زیادہ ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں حکومتی جماعت تحریک انصاف نے 3 کروڑ 38 لاکھ 5806 ووٹ حاصل کئے جبکہ اتحادی جماعتوں جی ڈی اے نے 25 لاکھ 20 ہزار 294، ایم کیو ایم نے 14 لاکھ 66 ہزار 490، مسلم لیگ ق نے 10 لاکھ 34 ہزار 816، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ 4 لاکھ 35 ہزار 653، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) 5 لاکھ 41 ہزار 445، عوامی مسلم لیگ 2 لاکھ 38 ہزار 724، فنکشنل لیگ ایک لاکھ 45 ہزار 106 ووٹ حاصل کئے، اس طرح حکومت اور اتحادی جماعتوں کو پڑنے والے ووٹوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 1 لاکھ 8 ہزار 334 بنتی ہے، تین آزاد ارکان، فخرامام خانیوال، اسلم بھوتانی گوادر، علی نواز میرپور خاص کے حاصل کردہ ووٹ الگ ہیں، مذکورہ تین ارکان بعدازاں حکومت میں شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں میں مسلم لیگ ن نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق پی ایم ایل این عام انتخابات 2018 میں 2 کروڑ 58 لاکھ 68 ہزار 889 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ پیپلزپارٹی نے ایک کروڑ 38 لاکھ 48 ہزار 380 ووٹ حاصل کئے، اپوزیشن میں شامل ایم ایم اے نے 51 لاکھ 41 ہزار 494، عوامی نیشنل پارٹی 16 لاکھ 31 ہزار 996 ووٹ حاصل کئے جبکہ محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو، آفتاب شیرپاؤ کی پارٹی قومی اسمبلی کی کوئی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، محمود اچکزئی کی پارٹی نے 2 لاکھ 9 ہزار 692، حاصل بزنجو کی پارٹی نے 66 ہزار اور قومی وطن پارٹی نے 1 لاکھ 44 ہزار ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اس طرح اپوزیشن جماعتوں کے ووٹوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 66 لاکھ 5 ہزار 257 بنتی ہیں جو تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے حاصل کردہ ووٹوں سے 66 لاکھ ووٹ زیادہ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات