سعودی عرب میں قرآن پاک کا سب سے بڑا سنگ مر مر کا ماڈل نصب ہوگا
یہ 36 میٹر اونچا ہے، سنگ مر مر کے پانچ میناروں میں قرآن پاک کی آیات کندہ ہیں
جمعرات 7 نومبر 2019 00:46
(جاری ہے)
اس منصوبے پر عمل درآمد آئندہ دو ماہ کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔
کنکریٹ کے 5 ستونوں میں ٹائلزلگائے جائیں گے 12ماہ تک ماڈل کی تنصیب کا مرحلہ مکمل ہوگا ا ور یہ دور دور سے نظر آئے گا۔ قرآن کریم کے سب سے بڑے ماڈل کی کہانی کب اور کہاں سے شروع ہوئی ؟ ۔کب اور کس طرح سنگ مر مر کو تراش کر قرآن کریم نقش کیا گیا ۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اسکندریہ یونیورسٹی میں فنون جمیلہ کالج کے ڈین فنکار پروفیسر محمد شاکرنے تین برس قبل اپنے طلبہ کو یہ ذمہ داری تفویض کی تھی۔ ان سے کہا گیا تھا کہ وہ 600 برس پرانے سنگ مر مر پر قرآن پاک نقش کریں۔ اسکندریہ یونیورسٹی میں فنون جمیلہ کے طلبہ نے یہ کا م احسن شکل میں انجام دیا ۔ اس طرح دنیا میں قرآن پاک کا سب سے بڑا ماڈل تیار ہوگیا۔ جدہ کے سابق میئر نے یہ ماڈل خرید کر چند برس قبل مکہ مکرمہ میونسپلٹی کو تحفے کے طور پر پیش کردیا تھا۔ تب سے یہ میونسپلٹی کے گودام میں رکھا ہوا ہے۔ قرآن پاک کا یہ ماڈل سنگ مر مرکے پانچ ستونوں کا مجموعہ ہے۔ ہر ایک کا رقبہ 2X2میٹر ہے۔ کنکریٹ کا اسٹینڈ بنانے پر اس کی اونچائی 36میٹر ہوجائے گی۔ اس کی چوڑائی24میٹر ہے۔اسے لفظ الجلالہ کی شکل پر بنایا گیا ہے۔ الجلالہ اللہ کے ناموں میں سے ایک ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.