اینٹی کرپشن نے محکمہ مال کے پٹواری کو گرفتار کرلیا

جمعرات 7 نومبر 2019 13:12

اینٹی کرپشن نے محکمہ مال کے پٹواری کو گرفتار کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) اینٹی کرپشن لاہور ریجناے نے محکمہ مال کے پٹواری محمد ریاض کو گرفتار کرلیا ۔محمد ریاض کے خلاف اکتوبر 2019 میں مجاز اتھارٹی نے جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی تھی ۔

(جاری ہے)

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل کیا ۔ملزم نے موضع نتھا سنگھ تحصیل لاہور کینٹ میں واقع زمین کا جعلی حبہ نامہ بنا کر وارثان کو انکے جائز حق سے محروم کیا۔ملزم نے جعلی حبہ نامہ بنا کر 321 کنال6مرلے جگہ کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :