پاکستان کے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دل کے عارضہ میں مبتلا

گذشتہ رات ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو تیسرا اسٹنٹ ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 نومبر 2019 12:20

پاکستان کے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دل کے عارضہ میں مبتلا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 نومبر 2019ء) : پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل دل کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔ طبی معائنے کے بعد مولانا طارق جمیل کا دل کا وال بند ہونے پر انہیں اسٹنٹ ڈالا گیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کو دو اسٹنٹ ڈالے جا چکے ہیں۔اس سے قبل جنوری 2019ء میں بھی ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ مولانا طارق جمیل کے دل کو خون فراہم کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ مولانا طارق جمیل کی جلد صحیتابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی گئی ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل رائے ونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کو عالم اسلام کا مقبول ترین مذہبی رہنما ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا بھر میں موجود اُردو سمجھنے والے افراد مولانا طارق جمیل کے خطبات سنتے ہیں اور ان سے فیض حاصل کرتے ہیں۔ ان کے خطبات کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ وارانہ مواد سے بالاتر ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے لوگ ان کے حوالے سے مسلک اور کسی خاص نظریے کو بالائے طاق رکھتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کی علالت کا سُن کر ان کے لیے ان کے تمام چاہنے والے دعاگو ہیں۔