خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشیں جاری

جمعرات نومبر 13:21

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشیں جاری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، شمالی و جنوبی وزیرستان اور صوبے کے دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں تیمرگرہ میں 10ملی میٹر، کالام میں 18ملی میٹر، چترال 8، دیر29 اورمالم جبہ میں24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔