رائیونڈ، سندر،چوہنگ اور مانگا منڈی میں امن و امان کی ناقص صورتحال کیخلاف قرارداد جمع

جمعرات 7 نومبر 2019 14:32

رائیونڈ، سندر،چوہنگ اور مانگا منڈی میں امن و امان کی ناقص صورتحال کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) رائے ونڈ، سندر،چوہنگ اور مانگا منڈی میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مرزامحمد جاوید کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ رائے ونڈ، سندر،چوہنگ اور مانگا منڈی میں قتل و غارت ،ڈکیتی اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے، چار سے پانچ ماہ کے دوران جرائم کی مختلف وارداتوں میں چودہ بے گناہ شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت سے وارداتوں اور بے گناہوں کے قتل پر پولیس اسٹیشنز اور قانونی اداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے۔بتایاجائے رائے ونڈ، سندر،چوہنگ ، مانگا منڈی اور نواب ٹائون پولیس اسٹیشنز میں 2018سی2019 تک کتنے مقدمات درج کئے گئے اوراب تک کتنے مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔