چین، رات کے اوقات میں بچوں کے آن لائن ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی عائد

جمعرات 7 نومبر 2019 14:57

چین، رات کے اوقات میں بچوں کے آن لائن ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی عائد
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) چین نے بچوں میں ویڈیو گیمز کے عادی ہونے کے رجحان میں اضافے کے پیش نظر رات کے اوقات میں بچوں کے آن لائن ویڈیو گیمز کھیلنیپر پابندی لگاتے ہوئے نئے قوانین متعارف کرا دیئے۔چینی حکومت کی طرف سے متعارف کئے جانے والے نے قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں پررات 10بجے سے صبح 8 تک ویڈیو گیم کھیلنے پر پابندی ہو گی اور وہ ہفتے میں صرف 90 منٹ کی گیمز اپنے حقیقی نام کے ساتھ کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

ویک اینڈ اور چھٹیوں میں ان کے گیمز او قات میں 3 گھنٹے اضافہ کیا جائے گا۔ ایک ماہ میں 8 سال سی16 سال کے بچوں کے گیمز اکائونٹ کی زیادہ سے زیادہ حد200 یوان جبکہ 16سے 18 سال تک کے بچوںکے گیمز اکائونٹ کی حد 400 یوان ہو گی۔کھیلنے والے بچوں کا کے کی چینی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ بچوںکے ویڈیو گیمزکھیلنے کے عادی ہونے کے رجحان میں اضافے کے باعث یہ اقدامات کئے کئے ہیں کیونکہ اس سے بچوں کے ذہنی، جسمانی صحت اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔واضح رہے کے عالمی ادارہ صحت نے اپریل میں ویڈیو گیمز کی لت کو باضابطہ طور پر ذہنی عارضہ قراردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :