امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات

جمعرات 7 نومبر 2019 14:57

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں سے ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے دورہ جرمنی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے جنوبی جرمن صوبے باویریا میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ (آج) جمعہ کو چانسلر انجیلا مرکل، وزیر دفاع آنیگرًیٹ کارین باؤر اور وزیر خزانہ اولاف شولس کے ساتھ بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ جرمنی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مجموعی فوجی اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ادا نہیں کر رہا۔ امریکا کو جرمنی اور روس کے مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی اعتراض ہے۔