مانسہرہ میں بارش اور ژالہ باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ،عوام نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا

جمعرات 7 نومبر 2019 15:11

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) مانسہرہ میں بارش اور ژالہ باری کے نتیجہ میں ہونے والی سردی کی شدت بڑھتے ہی غریب افراد نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا۔ مہنگائی سے بچنے کیلئے شہری اپنے اہل خانہ اور بچوں کے گرم ملبوسات کی خریداری کیلئے لنڈا بازار کا رخ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بارے میں بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت امسال لنڈا بازار میں بھی بچوں کے سویٹرز، کوٹ اور دیگر گرم ملبوسات کی قیمتیں پہلے سے بہت زیادہ ہیں۔ لنڈا بازار میں بھی دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان ریٹوں کے مسئلہ پر بحث و مباحثہ معمول بن چکا ہے۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی شہری اور گردونواح کے مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام لنڈا بازاروں کا رخ کرتے نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :