علامہ اقبال کے یوم وفات پر سیالکوٹ میں (کل) عام تعطیل ہوگی

جمعرات 7 نومبر 2019 15:10

علامہ اقبال کے یوم وفات پر سیالکوٹ میں (کل) عام تعطیل ہوگی
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 142 ویں یوم پیدائش پر 9 نومبر کو سیالکوٹ میں عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر عمر چٹھہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یوم اقبال پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انوار کلب سیالکوٹ میں شام 6 بجے کل پاکستان محفل مشاعرہ منعقد ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ اقبال منزل جائیں گے اور شاعر مشرق کے والدین کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔