آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈی جی نیٹو کی ملاقات ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 نومبر 2019 15:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈی جی نیٹو نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق نیٹو کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ملٹری سٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو ڈی جی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیٹو ڈی جی نے بتایاکہ پاک افواج نے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔