Live Updates

سندھ میں کرپشن عروج پر ہے جس سمری پر رشوت نہیں ملتی اس سمری پر وزیر اعلیٰ دستخط نہیں کرتے، حلیم عادل شیخ

عظیم پیشہ سے وابستہ اساتذہ کو حقوق مانگنے پر سڑکوں پر تشدد کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف

جمعرات 7 نومبر 2019 16:43

سندھ میں کرپشن عروج پر ہے جس سمری پر رشوت نہیں ملتی اس سمری پر وزیر اعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اراکین سندھ اسمبلی دعا بھٹو و دیگر کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر اساتذہ کے جارے احتجاج میں پہنچے اور اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاج میں شرکت کر کے شرکاء سے معلومات لی۔ جس کے بعد دوران احتجاج گرفتار کی جانی والی خواتین کی رہائی کے لئے ورثاکے ہمراہ وومین پولیس اسٹیشن صدر پہنچے جہاں پر گرفتار خواتین کو اپنی ضمانت دیکر رہا کروایا اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا عظیم پیشہ سے وابستہ اساتذہ پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے جس کی شدی مزمت کرتے ہیں۔

اساتذہ کے ہر جائز مطالبے پر ان کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کریں گے، سندھ میں حقوق مانگنے پر ڈنڈے مارے جاتے ہیں عظیم پیشہ سے وابستہ طبقے پر تشدد کی شدید مزمت کرتے ہیں، ٹھیکے، پاور پلانٹ و دیگر کام ہوجاتے ہیں جس میں رشوت ملتی ہے، ٹائم اسکیل کی فائل میں پیر نہیں لگے ہوئے اس لئے ان کے کام نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

اگر اس میں پئسے دیئے جاتے تو ان اساتذہ کی سمری بھی منظور کر لی جاتی۔

آج سندھ کی بیٹٰیوں پر بھی تشدد کیا گیا ہے جو بلاول کو نظر نہیں آتا ہے۔ بلاول کی حکومت کے لئے اسلام آباد میں دھرنا جائز ہے وہ یہاں پر امن احتجاج کرنا قانون کی خلاف ورزی نظر آتا ہے سندھ میں کوئی بھی سمری جس پر کمیشن اور رشوت نہ دی جائے منظور نہیں کی جاتی ہے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بغیر رشوت کی دستخط تک نہیں کرے ہیں۔ سندھ میں کرپشن ابھی تک عروج پر ہے۔ ہمارے ٹیچرز، پروفیسر سڑکوں پر ہیں ان کے حقوق مانگنے پر ڈنڈ? مارے جارے ہیں، ہماری بہن بیٹیوں کر رسوا کیا گیا ہے۔ اساتذہ کے جائز مطالبات منظور نہ کئے گئے تو پی ٹی آئی ان کی تحریک میں ساتھ شامل ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات