محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم جاری

شہر کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں و شہریوں میں ماسک تقسیم

جمعرات 7 نومبر 2019 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے شہرکی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں اور شہریوں میںحفاظتی ماسک تقسیم کئے گئے۔ محکمہ نے عوام کو آلودگی سے بچنے کیلئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ تحفظ ماحول نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی رات بھارتی ماحولیاتی دہشتگردی سے آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ شہر میںآلودگی بھارت میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کا نتیجہ تھا لیکن اللہ کے فضل وکرم سے بارش ہونے کے باعث اب صورتحال بہت بہتر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھر سے نکلتے وقت چہرے پر ماسک یا رومال کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :