موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور

جمعرات 7 نومبر 2019 19:03

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی آگہی مہم چلائی جائے ،موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور معروف چوکوں کے اطراف تجاوزات فوری ختم کی جائیں انہوں نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں پچھلے ایک ماہ کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات کی نوعیت پر غور کرنے کے لئے ہونے والے خصوصی اجلاس میں دیں جس میں سیکرٹری آر ٹی اے ،ایمرجنسی سروسز ،محکمہ ہائی وے اور ٹریفک پولیس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے زیادہ تر حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے زخمی ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے زیادہ حادثات والی جگہوں پر سپیڈ بریکربنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :